سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان عوام کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے، زاہد خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani Politician
سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان عوام کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے، زاہد خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہاہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان عوام کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیروں پر مظالم ڈھا رہا ہے اور اسلام آباد میں احتجاج کرتی خواتین کو انکے بچوں کے ساتھ تھانے میں بند کر دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ آپ کے پاس اب کیا جواز رہ جاتا ہے کہ آپ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی بات کریں جبکہ آپ اپنے دارلحکومت میں خواتین اور بچوں کو تھانوں میں بند کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سلیکٹڈ وزیر اعظم تو ریاست مدینہ اور انصاف کی بات کرتا تھا ،مولانا طارق جمیل سے سوال کرتے ہیں کہ وہ کس چیز پر اس موجودہ سلیکٹڈ حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں : اے این پی فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے، اسفندیار ولی

انہوں نے کہاکہ کیا ریاست مدینہ میں عورتوں اور بچوں کو اٹھا کر تھانوں میں بند کر دیا جاتا تھا ؟ ،طارق جمیل کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت معاشرے کا ہر طبقہ ٹیچرز ، ڈاکٹرز ، دکاندار ، مزدور احتجاج کر رہا ہے،سارے ملک میں افراتفری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسا کبھی جمہوری ادوار میں نہیں دیکھا گیا ،حکومت نے میڈیا کو ڈرایا ہوا ہے ،جو لوگ احتجاج کر رہے ہیں میڈیا انھیں خوف سے نہیں دیکھا رہا ،جمہوری ادوار میں لوگوں کو احتجاج کا حق ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا سے پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ حکمران ہماری قوم کے ساتھ کیا کرتے ہیں،سلیکٹڈ وزیر اعظم کی لاش کا بوجھ اداروں نے کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں خلفشار ہے ، بین الاقوامی محاز پر دشواریاں ،سلیکٹڈ وزیر اعظم کا بوجھ اٹھا اٹھا کر اداروں کے اپنے کندھے تھک گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اب اداروں ان کی حمایت نہ کریں یہ ملک مفاد میں نہیں ،آصف زرداری اور نواز شریف کے ساتھ برا سلوک عوام ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آج پھر ملک پرظالم، کٹھ پتلی، سلیکٹڈ اور آمریت کی پیداوار کا راج ہے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہاکہ یہ حکمران تو خود چور ہیں ،چیئرمین نیب کو اس کی ایک ویڈیو دیکھائی اور نیب کو اپوزیشن کو جیل میں بند کرنے پر لگایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان خود تو باہر بچوں کے پاس چلا جائے گا، لیکن عمران کے ساتھ موجود یہ چور کہاں جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ملک کو انارکی اور افراتفری کی طرف لیکر جارہے ہیں جہاں سے واپسی کا راستہ نہیں بچے گا۔

Related Posts