Friday, March 29, 2024

نواز اورشہباز شریف کی ہدایت پر آج کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائیگا‘ احسن اقبال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی ہدایت پر آج 27اکتوبر کو ملک بھر میں کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا ۔

اپنے ٹوئٹ میں احسن اقبال نے کہا کہ اس سلسلہ میں ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے درخواست ہے کہ قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق پورے ملک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کے پرچم تلے بھرپور ریلیاںنکالیں اور یکجہتی کے اجتماعات کریں ۔

تاکہ ہم کشمیر میں بھارت کے مظالم سہنے والے اپنے بہنوں اوربھائیوں کو واضح اور دو ٹوک پیغام دے سکیں کہ پاکستانی قوم آپ کے شانہ بشانہ اورآپ کی آواز ہے اور آپ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر ہر محاذ پر موجود ہیں ۔