دیکھئے خوبصورت تصاویر: صبح سویرے شادی، بن بلائے مہمان، دلہا دلہن کا گلیوں میں مٹرگشت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عرب میڈیا

مصرکے ایک نو بیاہتا جوڑے نے منفرد انداز میں اپنی شادی کا جشن منانے کا فیصلہ کیا۔

دارالحکومت قاہرہ میں ایک منفرد شادی عوامی حلقوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں دلہا دلہن اپنی شادی قاہرہ کی گلیوں میں مہمانوں کے بغیر منا رہے ہیں۔ تاہم ان کی شادی میں جوڑے کو بن بلائے مہمانوں کی طرف سے مبارک باد پیش کی گئی اور ان کی خوشی اور جشن میں شرکت کی۔

العربیہ کے مطابق نوبیاہتا جوڑا مصطفیٰ اور یاسمین مینوفیہ گورنری سے آئے تھے اور انہوں نے قاہرہ کے مرکزی شہر کی مشہور گلیوں میں چکر لگایا۔ بغیر کسی دعوت کے لوگ ان کے ارد گرد اور شہر کی سڑکوں اور چوکوں پر انہیں ملتے رہے۔ اس موقعے پر انہوں نے خوبصورت یادگاری تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔

نو بیاہتا جوڑا مصطفى اور ياسمين
نو بیاہتا جوڑا مصطفى اور ياسمين

فوٹوگرافر نے بتایا کہ نوبیاہتا جوڑے نے شادی کے اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا اور شادی کے لیے جمع رقم کوعمرہ کرنے کے لیے استعمال کیا، تاکہ ان کی ازدواجی زندگی شروع سے ہی خوشگوار رہے۔

عبدالسید نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ فوٹو سیشن صبح چھ بجے شروع کیا، جب وہ اس جوڑے کے ساتھ باہر گئے، لیکن مصری عوام کا اس جوڑے کے بارے میں ردعمل تمام توقعات سے بالاتر تھا۔

کار ڈرائیوروں نے نوبیاہتا جوڑے کو خوش آمدید کہا اور گاڑیوں کے ہارن بجا کر راہگیروں نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کی جبکہ بعض خواتین نےجوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

فوٹوگرافر کا کہنا تھا کہ نوبیاہتا جوڑے کے دورے کے دوران ایک اور قابل ذکر صورتحال مصری پولیس افسران کی جانب سے ایک خوبصورت منظر میں ان کا جشن میں شمولیت تھی۔ انہوں نے ان کی غیر معمولی شادی پر نوبیاہتا جوڑے کو ہار پہنائے اور مبارک باد پیش کی۔

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس نوبیاہتا جوڑے کے کلپس اور تصاویر سے بھر گئیں۔بہت سے لوگوں نے پیار اور اسراف سے دور ان کے خیال کی سادگی کی تعریف کی۔ایک منظر میں ان کی غیر معمولی شادی کی خوبصورتی میں اضافہ کیا۔

Related Posts