لاہور: ایک افسوسناک واقعے میں چوہنگ میں ایک فارم ہاؤس میں سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
قریب ہی کرکٹ کھیلنے والا بچہ پانی پینے کے لیے فارم ہاؤس گیا تو سیکورٹی گارڈ جس کی شناخت نذیر کے نام سے ہوئی، اس نے فائرنگ کردی جس سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نذیر کو مقامی بس اسٹینڈ سے اوکاڑہ فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا، گرفتار گارڈ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
بچے کے والد کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر واقعہ کا سرکاری طور پر اندراج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے سے چند روز قبل نذیر نے بچے کو فارم ہاؤس کا پانی نہ پینے کی تنبیہ کی تھی۔
وقوعہ کے روز جب بچہ فارم ہاؤس واپس آیا تو نذیر نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
کیس میں سیکورٹی گارڈ کے علاوہ دو نامعلوم افراد کا نام بھی شامل ہے تاہم ان کے ملوث ہونے کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔