جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، 1 زخمی حالت میں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشتگردوں کا ایک مرتبہ پھر جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر حملہ ، ایک جوان شہید
دہشتگردوں کا ایک مرتبہ پھر جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر حملہ ، ایک جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 1 کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں آپریشان کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی (سجنا گروپ) سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 1 دہشت گرد زخمی بھی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جن دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ عثمان علی اور وحید نامی دہشت گرد کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے سجنا گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد ترجمان پاک فوج کے بیان کے مطابق دہشت گردوں کی تربیت کرتے تھے اور بارودی سرنگیں بنانے کے ماہر تھے۔ عثمان نامی دہشت گرد کیپٹن عمر چیمہ سمیت دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرچکا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل افغانستان کے سرحدی علاقے سے دہشت گردوں کی ضلع مہمند میں فوجی چیک پوسٹ پر شدید فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 12 روز قبل دہشت گردوں نے افغانستان کی جانب سے ضلع مہمند کی سرحدی چوکیوں پر فائرنگ کی، جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔

Related Posts