ڈی آئی خان: سی ٹی ڈی پولیس، سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، 04 دہشتگرد ہلاک، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ڈیرہ پولیس اور سی ٹی ڈی پولیس نے حساس اداروں اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود مڈی کے علاقے میں اہم اور کامیاب کاروائی عمل میں لائی ہے۔
تھانہ کلاچی کی حدود مڈی کے علاقے میں ڈیرہ پولیس، سی ٹی ڈی اورسیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیساتھ مقابلہ ہوا، جہاں دہشتگردوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ اور I.D بلاسٹ سے مجموعی طور پر 04 دہشتگرد موقع پر ہلاک ہو گئے۔
آپریشن کے دوران پولیس اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دئیے، دہشتگرد پولیس فورس پر حملوں اور دیگر کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ہلاک دہشتگرد تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے جس کو ناکام بنا دیا گیا، حملہ آوروں کی ہلاکت کے بعد BDS ٹیم نے بارودی اور دیگر ہتھیار جن میں 05 عدد ایس ایم جی، 07 عددہینڈگرنیڈ، میگزینز،موبائل فون، موٹر سائیکل سمیت روزمرہ زندگی کا دیگر سامان اور اشیاء خوردونوش برآمد کر لیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان اسمارٹ ٹیکنالوجی سے لیس تباہ کن ہتھیاربنانے والے ممالک میں شامل
پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔