اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں سی پیک توانائی منصوبوں کے جائزہ سے متعلق بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔
بریفنگ میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، وزیر بجلی عمر ایوب خان ، پی اے پی ایم برائے ایس پی ایم ندیم بابر ، چیئرمین ، سی پی ای سی اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈعاصم سلیم باجوہ ، سیکرٹریز برائے بجلی ، پیٹرولیم نے شرکت کی،اینڈ پلاننگ ڈویژنز ، چیئرپرسن ایف بی آر ، چیف سیکریٹری اے جے اینڈ کے اور سینئر عہدیدار،چیف سیکرٹری پنجاب بھی ویڈیو لنک کے ذریعے موجود تھے ۔
چیئرمین سی پی ای سی اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈعاصم سلیم باجوہ نے اجلاس کو سی پی ای سی منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ بریفنگ کے دوران چیئرمین سی پی ای سی اتھارٹی نے آگاہ کیا کہ سی پی ای سی کے انرجی پورٹ فولیو میں کل 22 منصوبے ہیں جن میں سے 9 پہلے ہی کام کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں :راولپنڈی نالہ لئی ایکسپریس وے پروجیکٹ کو سی پیک میں شامل کرنے کا امکان