ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ: پاکستانی بیٹنگ شدید مشکلات کا شکار، 179 کے اسکور پر 6 آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ: پاکستانی بیٹنگ شدید مشکلات کا شکار، 179 کے اسکور پر 6 آؤٹ
ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ: پاکستانی بیٹنگ شدید مشکلات کا شکار، 179 کے اسکور پر 6 آؤٹ

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی بیٹنگ بری طرح مشکلات کا شکار ہے جبکہ اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 589 اسکورز کے جواب میں قومی ٹیم نے صرف 179 رنز بنائے اور 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کے بلال اعظم نے 128 گیندوں پر اب تک 93 رنز اسکور کر لیے ہیں جبکہ یاسر شاہ 112 گیندیں کھیل کر 37 کے انفرادی اسکور پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو کا گوجرانوالہ میں شانداراستقبال

کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق بلال اعظم کی طرف سے سنچری کا اسکور پاکستان کے لیے ناکافی ہوگا، اگر پاکستانی بیٹسمین میچ جیتنے کے ارادے سے کھیل رہے ہیں تو انہیں 200 سے زائد کے اسکور پر نگاہ رکھنی ہوگی۔

مجموعی صورتحال پر نظر ڈالی جائے تو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جس عبرتناک شکست کا سامنا ہوا تھا، ٹیم آسٹریلیا کی پوری کوشش ہے کہ اِس بار بھی وہی تاریخ دُہرائی جائے۔

پاکستانی بیٹنگ کا جائزہ لیا جائے تو شان مسعود نے 50 بالز کھیل کر 19 رنز بنائے جن کا کیچ ٹم پین نے پکڑا جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے ان کی وکٹ لی۔

میچ کی شاندار تبدیلی امام الحق 16 بالز کھیل کر صرف 2 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے جنہیں مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا۔ امام الحق کا کیچ آسٹریلین بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پکڑا۔

اسد شفیق کا کیچ بھی ٹم پین نے پکڑا اور مچل اسٹارک نے ہی انہیں آؤٹ کیا جبکہ اسد شفیق صرف 14 بالز کھیلنے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے قومی اسکور میں محض 9 رنز کا اضافہ کیا۔

افتخار احمد کا کیچ بھی ٹم پین نے مچل اسٹارک کی بال پر پکڑا جبکہ وہ بھی پاکستان کے مجموعی اسکور میں کوئی خاص اضافہ نہ کرسکے۔افتخار نے 26 بالز کھیل کر 10 رنز بنائے۔

اگلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین محمد رضوان نے صرف 3 بالز کھیلیں اور ٹیم کے اسکور میں کوئی بھی اضافہ کیے بغیر صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ یاسر شاہ اور بابر اعظم ابھی تک ناٹ آؤٹ ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 589 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی جس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری تھی ۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوران گزشتہ روز آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو کینگروز کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 302 رنز تھا، ڈیوڈ وارنر 166 جب کہ مارنس لبوشین 126 رنز پر کریز پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں: ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پہلی اننگز 589 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی

Related Posts