لاہور: پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھنے سے دھند میں اضافہ ہوگیا۔ صبح کے وقت شدید دھند کے باعث ایم فائیو موٹروے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔
فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔سردی بڑھنے سے سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند کا راج ہے، قومی شاہراہ پر لاہور، اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور دیگر کئی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔
ملتان، بہاولنگر، خانیوال، لودھراں میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے۔ نارووال، گجرات، گوجرانوالہ میں بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، موٹر وے پولیس نے دھند میں شہریوں کو بغیر ضرورت سفر سے گریز کی ہدایت کر دی۔
مزید پڑھیں:ویمنز سیریز: انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی