ڈوسالی: شمالی وزیر ستان کے علاقے ڈوسالی میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں آپریشن کیا، آپریشن میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید ہوگئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں 25 سالہ سپاہی ضیا اکرم اور 20 سالہ مصور خان شامل ہیں، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے علاقے خاران میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے شہری رواں برس 1268 گاڑیوں، 34181موٹرسائیکلزاور14578 موبائل فونزسے محروم