مسقط: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے مرحلے کے کوالیفائینگ راؤنڈ کے 5ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیو گنی کو 17 رنز سے ہرا دیا ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 5ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اسکاٹ لینڈ کے مایہ ناز بلے باز ریچی بیرینگٹن کے 70 رنز کی بدولت اسکاٹ لیند کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 165 رنز بنائے اور اس طرح پاپوا نیو گنی کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا ۔ اننگز کے دوران اسکاٹ لینڈ کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
Scotland ???? Winning Cricket Matches.
Scotland have finished the job, beating #PapuaNewGuinea by 17 runs!
???? 5 Live Sport Extra
???? @BBC Sounds
???? https://t.co/hNiHSWDbVM#bbccricket #T20WorldCup pic.twitter.com/1Wqd2aYiTR— Test Match Special (@bbctms) October 19, 2021
اسکاٹ لینڈ کے دوسرے نمایاں بلے باز میتھیو کراس رہے جنہوں نے 45 رنز اسکور کیے جبکہ جارج منسے نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاپوا نیو گنی کی جانب سے کوبوا موریا نے 31 رنز دے کر اسکاٹ لینڈ کے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یہ بھی پڑھیں
ہمارا ہمیشہ سے یہی موقف ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، رمیز راجہ
ٹی وی چینل نے ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد اسحاق ڈار سے معافی مانگ لی