اس بار عید الفطر کے موقع پر طلبا کو 9 دن کی تعطیلات مل گئی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں طلبا کی عید الفطر پر لمبی موجیں لگ گئیں کیونکہ انہیں 9 دن کی چھٹیاں ملی ہیں۔
وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیاں 29 مارچ سے5 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔
چھٹیوں کے دوران نویں کلاس کے بورڈ امتحانات بھی نہیں ہوں گے جبکہ عید الفطر کے دن سے پورا ہفتہ سرکاری پرائیویٹ اسکولز بند رہیں گے۔