اسکولوں پر مخصوص دکان سے تعلیمی سامان خریدنے کی شرط نہ رکھنے کی پابندی عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نجی اسکولوں پر مخصوص دکان سے تعلیمی سامان خریدنے کی شرط نہ رکھنے کی پابندی
نجی اسکولوں پر مخصوص دکان سے تعلیمی سامان خریدنے کی شرط نہ رکھنے کی پابندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کو پابند کر دیا ہے کہ وہ طلبہ و طالبات کو مخصوص دکان سے اسکول یونیفارم یا کتابیں کاپیوں کی خریداری کے لیے مخصوص دکان کی شرط نہیں رکھیں گے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے صوبے کے تمام نجی اسکولوں کے لئے ایک گشتی مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ان اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ سالانہ امتحانات کے نتائج کے ساتھ تمام نجی تعلیمی ادارے بچوں کو کتابوں، کاپیوں، اسٹیشنری، یونیفارم وغیرہ کی فہرست فراہم کریں۔

گشتی مراسلے کے مطابق والدین اپنی مرضی سے اشیاء خریدنے کی آزادی دینا ضروری ہے۔ نجی تعلیمی ادارے والدین کو کسی مخصوص مقام یا اسکول سے ان اشیاء کو خریدنے کا پابند نہیں کریں گے جبکہ تعلیمی ادارے طلبہ سے صرف اور صرف منظور شدہ فیس وصول کرنے کے پابند ہیں۔

مختلف ڈے منانے کے لئے مختلف ناموں سے کوئی غیر قانونی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ غیر قانونی فیس وصول کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ادارے ڈائریکٹریٹ سے منظور شدہ فیس اسکول کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کریں تاکہ والدین کو علم ہوسکے کہ انہیں کتنی ماہانہ فیس ادا کرنی ہے۔

 ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے اپنے دفتر میں شکایتی سیل بھی قائم کر دیا ہے، جہاں والدین اپنی شکایت تحریری طور پر شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کے ساتھ درج کروا سکتے ہیں۔ شکایت کے فوری ازالے کے لئے کراچی کے 6 اضلاع کے لئے انسپکشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ 

سندھ بھر کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ بھی اپنے متعلقہ علاقے میں اس حوالے سے انسپکشن ٹیمیں تشکیل دیں جو شکایت ملنے پر ایسے نجی تعلیمی اداروں کا دورہ کر کے خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کریں۔

Related Posts