پی ایس ایل 10 کیلئے اسکولوں کے اوقات تبدیل، نیا شیڈول دیکھئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ تعلیم نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، فوٹو پروپاکستانی

پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے دوران اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق قذافی اسٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں قائم اسکولوں پر ہوگا، نئے اوقات کا اطلاق گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، اچھرہ، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ کے اسکولوں پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئے اوقات کار کا اطلاق شادمان، کینال روڈ، اپرمال، ظہور الٰہی روڈ کے اسکولوں پر ہو گا، ان مخصوص علاقوں میں اسکول صبح 7 بجے سے 12 بجے تک کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن میں پی ایس ایل میچز کا 28 مارچ سے 21 اپریل تک کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے، لاہور میں پی ایس ایل کے میچز 24 اپریل سے 18 مئی تک مختلف دنوں میں شیڈولڈ ہیں۔

لاہور میں ہونے والے تمام پی ایس ایل میچز ڈے نائٹ ہوں گے اور شام 7 بجے شروع ہوں گے۔ اس کے علاوہ لاہور میں آج سے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائیر کے پریکٹس میچز کا آغاز ہو رہا ہے، لاہور میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائیر راؤنڈ کا آخری میچ 19 اپریل کو ہوگا۔

Related Posts