اسکول ٹیچر 13سالہ طالب علم سے جنسی تعلق استوار کرنے پر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسکول ٹیچر 13سالہ طالب علم سے جنسی تعلق استوار کرنے پر گرفتار
اسکول ٹیچر 13سالہ طالب علم سے جنسی تعلق استوار کرنے پر گرفتار

واشنگٹن:پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک پی ای ٹیچر کو مبینہ طور پر ایک 13 سالہ طالب علم کو جنسی کھلونوں سے بھرے اپنے گھر میں لے جانے کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔

امریکی ریاست مینیسوٹا میں 24 سالہ لنڈ سے شنیبرگر کو پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے، روچیسٹر پولیس کیپٹن کیسی مولینن کے مطابق اسکول ٹیچر کو بچے کے ساتھ مجرمانہ جنسی سلوک کے تین الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق طالب علم اسکول ٹیچر کے گھر سے ملنے والی کئی ‘جنسی اشیاء’ کی شناخت کرنے میں کامیاب رہا۔ جب پائن آئی لینڈ کی آئی ایس ڈی ٹیچر نے مبینہ طور پر جنسی تعلق شروع کیا تو طالب علم کی عمر صرف 13سال کی تھی۔

حکام کی جانب سے مبینہ متاثرہ کی جنس ظاہر نہیں کی گئی ہے،بچے کے فون پر اس کی والدہ نے استانی کی جانب سے بھیجے گئے مشتبہ میسجز کو پڑھ لیا تھا، جس کے بعد انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔

ٹمی چمپا جوکہ پائن آئی لینڈ پبلک سکولز کے سپرنٹنڈنٹ ہیں انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ پائن آئی لینڈ سکول ڈسٹرکٹ سابق ملازمہ لنڈسے شنیبرگر کے بارے میں زیر التواء مجرمانہ الزامات سے واقف ہیں۔

مزید پڑھیں:ایران اور طالبان حکومت میں جھڑپیں، آخر تنازع کیا ہے؟

پولیس ذرائع نے بتایا کہ استانی کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات میں غیر مناسب تعلق کی تجویز تھی، عدالتی ریکارڈ کے مطابق اسکول ٹیچر شنیبرگر نے مارچ 2023 میں اپنی ملازمت سے مستعفی ہوگئی تھیں۔

Related Posts