عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف علی نے سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی جسے سماعت کے لئے مقررکردیا گیا۔ سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجربینچ ساڑھے11 بجے درخواست کی سماعت کرے گا۔

درخواست میں یہ مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس اپنی تقاریر میں کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کو سری نگر ہائے وے پہنچنے کا کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آئی ایم ایف معاہدے کو ’پرانا‘ کہہ دیا

درخواست میں مزید کہا گیا کہ تحریک انصاف کے کارکنان نے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا اورفائربریگیڈ کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

وفاقی حکومت نے عدالت سے استدعا کی کہ انصاف کے تقاضوں کومد نظررکھتے ہوئے توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ بدھ کوچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ اب مارچ کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی اس لئے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں باہر نکلیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ کارکن ڈی چوک پر پہنچنے کی پوری کوشش کريں، اسلام آباد پہنچنا بہت ضروری ہے،خواتين بھی پہنچيں کیونکہ ہمیں نہ يہ حکومت منظور ہے،نہ غلامی قبول کريں گے۔

علاوہ ازیں وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچے کی کال سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو ایچ نائن میں اجتماع کی مشروط اجازت دی ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ڈی چوک آنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے بلیو ایریا میں درختوں کو آگ لگائی، املاک کو نقصان پہنچایا۔ شرپسند کارکنان وقفے وقفے سے پولیس پر حملہ آور بھی ہوئے اورریاست کا کام شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہے۔

Related Posts