اسٹیٹ بینک نے چھوٹے ایس ایم ایز کے لئے نئی قرضہ اسکیم متعارف کرادی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیجیٹل بینکوں کے لائسنسوں کی درخواستیں، اسٹیٹ بینک کو بھرپور ردعمل ملا، اعلامیہ
ڈیجیٹل بینکوں کے لائسنسوں کی درخواستیں، اسٹیٹ بینک کو بھرپور ردعمل ملا، اعلامیہ

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ایس ایم ایز کے لئے نئی قرضہ اسکیم متعارف کرادی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملک میں پہلی بار مرکزی بینک نے ایس ایم ایز کے لے رہن سے پاک قرضے کی ایک جامع اسکیم متعارف کرائی ہے، اسکیم کے تحت 20 بینکوں نے اپنی قسمت آزمائی۔

کامیاب قرار پانے والوں میں حبیب بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، الائیڈ بینک، میزان بینک، بینل الفلاح، بینک آف پنجاب، جے ایس بینک اور بینک آف خیبر شامل ہیں۔

مرکزی بینک کی پریس ریلیز کے مطابق اسکیم کو صاف کا نام دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ضمانت کے بغیر فنانس۔مذکورہ اسکیم کو اگست 2021 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اسکیم کے تحت اسٹیٹ بینک ایک فیصد سالانہ پر بینکوں کو ری فنانس فراہم کرے گا جو زیادہ سے زیادہ 9 فیصد سالانہ تک کی شرح سے ایس ایم ایز کو قرضہ فراہم کرے گا۔

مرکزی بینک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صاف ری فنانس اور کریڈٹ گارنٹی سہولت ہے جو ایک وسیع مشاورتی عمل سے تیار کی گئی ہے۔

اس کا مقصد ان ایس ایم ایز کی معاونت کرنا ہے جو قرض کے حصول کے قابل ہیں لیکن ان کی فنانس تک رسائی نہیں کیونکہ وہ سیکورٹی پیش نہیں کر سکتیں جو بینک ضمانت کے طور پر مانگتے ہیں۔اسٹیٹ بینک نے کہاکہ صاف اسکیم کے لیے حکومت پاکستان 60 فیصد تک رسک کوریج فراہم کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: 9 بینکوں پر سائبر حملے اور ڈیٹا چوری کی بات درست نہیں، اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے اسکیم کو شاندار قرار دیتے ہوئے اس کی جلد اجرا پر زور دیا، ساتھ ہی گورنر اسٹیٹ بینک نے اسکیم صاف کے شریعت سے ہم آہنگ ورژن کی دستیابی پر زور دیا۔

Related Posts