سعودیہ ، امارات، بھارت میں 70 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری تعمیر کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

saudi UAE refinery
سعودیہ ، امارات، بھارت میں 70 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری تعمیر کریں گے

ابوظہبی:سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے باہمی تزویراتی شراکت کے تحت بھارت میں تیل صاف کرنے کے ایک میگا منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔یہ منصوبہ بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں 70 ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری اور جدید پیٹرو کیمیکل کمپلیکس پرمشتمل ہوگا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق مہاراشٹر میں سعودی عرب اور امارات کے مشترکہ تزویراتی منصوبے میں سعودیہ کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو اور ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی اے ڈی این او سی مل کر کام کریں گی۔

اس منصوبے میں ایک ایسی آئل ریفائنری قائم کی جائے گی جس میں روزانہ 12 لاکھ بیرل صاف کرنے کی گنجائش ہو گی۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد بھارتی مارکیٹ کو یومیہ چھ لاکھ بیرل تیل فراہم کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: سوتے ہوئے اراکین بھارتی اسمبلی کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

اس اقدام کا مقصد ہندوستانی ریفائنری اور پیٹروکیمیکل مارکیٹ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خام تیل کی فروخت کی راہ ہموار کرنا اور جدید ترین بین الاقوامی تکنیکی خصوصیات کے حامل منصوبے کے ذریعے پٹرول، جیٹ فیول، ڈیزل، کیمیائی مصنوعات میں استعمال ہونے والے تیل کےعلاوہ نقل و حمل کے ایندھن کی تیاری شامل ہے۔

اس منصوبے کا اصل ہدف ہندوستانی مقامی مارکیٹ ہے۔ آنے والے وقت میں بھارت میں تیل کی کھپت میں غیر معمولی اضافے کی توقع کی جا سکتی ہے۔

Related Posts