بدھ 27 نومبر 2024 کو سعودی ریال کا پاکستانی روپے کے مقابلے میں معمولی بہتری دیکھنے کو ملی، خریداری کی قیمت 73اعشاریہ 99 روپے ہوگئی جو کہ ایک چھوٹی سی اضافے کی عکاسی کرتی ہے جبکہ فروخت کی قیمت بھی بڑھ کر 74 اعشاریہ 39 روپے ہو گئی۔
اس ماہ کے دوران سعودی ریال کی قیمت میں معمولی اضافے کا رجحان رہا ہے۔ یکم نومبر 2024 کو سعودی ریال کا خریداری نرخ تقریباً 73.30 روپے تھا، جبکہ 27 نومبر 2024 کو یہ 73.99 روپے تک پہنچ گیا ہے، جس سے تقریباً 0.69 روپے کا فرق آیا ہے۔ اسی طرح، فروخت کی قیمت بھی اسی عرصے میں 74.00 روپے سے بڑھ کر 74.39 روپے ہوگئی ہے۔
حکومت کا شمسی توانائی پروگرام، کتنے لاکھ گھروں کو سولر پینل ملیں گے؟
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات مستحکم اور دیرپا ہیں اور دونوں ممالک تجارت، توانائی، دفاع اور ثقافت جیسے شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔ سعودی عرب پاکستان کی معیشت اور غیر ملکی ترسیلات زر کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے والا اہم ملک ہے۔
بیشتر پاکستانیوں کے لیے سعودی عرب طویل عرصے سے بہتر روزگار کے مواقع کے لیے ایک پسندیدہ مقام رہا ہے، خاص طور پر تعمیرات، صحت کی دیکھ بھال، ہوٹل انڈسٹری اور ریٹیل جیسے شعبوں میں۔ یہ محنت کش پاکستانی معیشت کو ترسیلات زر بھیج کر اہم کردار ادا کرتے ہیں، جو ان کے خاندانوں اور کمیونٹیز کی معاونت کرتی ہیں۔