حج کے دوران فوٹو گرافی کیلئے سعودی وزارت حج نے ہدایات جاری کر دیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی عرب کی وزارت حج نے حج کے ایام میں حرم مکی اور حرم نبوی میں فوٹو گرافی کے لیے کچھ اصول وضع کیے ہیں۔

وزارت حج نے عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے بابرکت اوقاف سے فائدہ اٹھائیں اور نیک اعمال پر یکسوئی کے ساتھ توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانیوں کو ڈوبتی کشتی کے نچلے حصے میں جانے پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

وزارت حج نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران تصویر کھنچوانے کے کچھ آداب ہیں اور عازمین کو ان کا خیال رکھنا ہوگا۔ اس حوالے سے عازمین کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ “زیادہ دیر تک کھڑے رہنے سے گریز کریں، حاجیوں کے راستوں سے دور رہیں، ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے سے گریز کریں اور دوسروں کی رازداری کا احترام کریں‘‘۔

خیال رہے کہ حج کے موقعے پر عازمین حج اس بابرکت سفر کو یادگار بنانے کے کے لیے مقدس مقامات کی فوٹو گرافی میں مشغول رہتے ہیں۔

Related Posts