سعودی نائب وزیر دفاع کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

army chief saudi
army chief saudi

راولپنڈی: سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلطان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں ٹریننگ ایکسچینج پروگرام سمیت دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پاک سعودیہ مشترکہ تربیتی پروگرام اور دفاعی شعبہ میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران شہزادہ خالد بن سلطان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیںاس موقع پرآرمی چیف نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہنے پر سعودی نائب وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts