افغان صورتحال،سعودیہ نے پاکستان میں او آئی سی کا اجلاس طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان صورتحال،سعودیہ نے پاکستان میں او آئی سی کا اجلاس طلب کر لیا
افغان صورتحال،سعودیہ نے پاکستان میں او آئی سی کا اجلاس طلب کر لیا

ریاض: افغانستان کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر بحث کیلئے سعودی عرب نے او آئی سی کے سربراہ کی حیثیت سے 17 دسمبر کو پاکستان میں خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا تھا کہ افغانستان کی صورت حال پر سعودی عرب کی جانب سے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان ا فغان معاملے پر ہنگامی اجلاس کی حمایت کرتاہے، او آئی سی اجلاس کی 17دسمبرکو پاکستان میں میزبانی کی پیشکش کرتے ہیں۔

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے او آئی سی کے رکن ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں اور افغانستان کی مدد میں دلچسپی رکھنے والے ممالک سے اپیل کی کہ وہ اجلاس میں موثر انداز میں شرکت کریں۔

اوآئی سی کا اجلاس افغانستان کے امن و استحکام کی اہمیت کو اجاگر کرنے، افغانستان کی خودمختاری،اتحاد و سا لمیت کی اہمیت کو منوانے، اس کے اندرونی امورمیں بیرونی مداخلت سے نمٹنے اور افغانستان کے علاقوں کو دہشتگرد تنظیموں کی پناہ گاہ یا سرگرمیوں کیلیے استعمال نہ کرنے کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

سعودیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی آمد پر افغان عوام خطرناک انسانی بحران سے دوچار ہو رہے ہیں۔ لاکھوں افغانیوں کو جن میں بوڑھے، خواتین اور بچے شامل ہیں ہنگامی بنیادوں پر خوراک، دوا اور رہائش کے سلسلے میں مدد کی فوری اور اشد ضرورت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ان بنیادوں اور پاکستان کی طرف سے افغانستان کی مدد کیلیے کانفرنس کی میزبانی کی پیش کش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چا ہتا ہے کہ 17 دسمبر 2021 کو افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر مدد کا طریقہ کار متعین کیا جائے۔

مزید پڑھیں: سبز آنکھوں والی پرکشش افغان خاتون شربت گل نے اٹلی میں پناہ لے لی

اقوام متحدہ اور اس کی ایجنسیوں نیز بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور عالمی برادری کے ساتھ یکجہتی پیدا کر کے افغان کانفرنس منعقد کی جائے تاکہ افغان عوام کے انسانی بحران کی شدت کو حتیٰ الامکان کم کیا جا سکے اور ان کے دکھوں کا مداواں ہوسکے۔

Related Posts