گروپ 20 کی صدارت جاپان سے باضابطہ طور پر سعودی عرب کے حوالے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

G20 JAPAN 2019

ناگویا: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو جاپان کے وزیر خارجہ توشی مِٹسو موٹیجی نے ناگویا میں منعقدہ ایک تقریب میں گروپ 20 کی صدارت کاعلامتی نشان باضابطہ طور پرحوالے کردیا۔

گروپ 20 کا 2020ءمیں سربراہ اجلاس سعودی دارالحکومت الریاض میں منعقد ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے اتوار کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کی رہ نمائی میں ، میں نے آج گروپ 20 کی 2020کے لیے صدارت حاصل کر لی ہے۔

مزید پڑھیں :متحدہ عرب امارات کا ایران پر عالمی طاقتوں،علاقائی ممالک سے مذاکرات پر زور

یہ پورا سال امید اور کام ،ابلاغ اور مکالمے کا سال ہوگا جہاں لوگوں کو پائیدار ترقی میں مرکزی حیثیت حاصل ہوگی اور وہ آج کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے والے ہوں گے۔

سعودی عرب میں خوش آمدید۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے گروپ بیس کی صدارت کے لیے انتخاب کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ اس کے عالمی معیشت میں بنیادی کردار کا ثبوت ہے۔

Related Posts