سعودی عرب میں نامناسب لباس پہننے اور ہراسانی کے الزام میں 200 افراد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

saudi arab music
سعودی عرب ، نامناسب لباس پہننے ، ہراسانی کے الزام میں 200افرادگرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض: سعودی عرب میں سماجی اقدار میں نرمی کے بعد پہلے کریک ڈان میں 200 سے زائد افراد کو نامناسب لباس پہننے اور ہراساں کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ریاض کی پولیس نے سماج رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے مختلف ٹوئٹس میں کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 120 خواتین اور مردوں کو نامناسب لباس پہننے اور عوامی اخلاقیات کو مجروح کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا ۔

ٹوئٹس میں مزید کہا گہا کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد پر غیر متعین کردہ جرمانے عائد کیے گئے۔ دوسری جانب پولیس نے علیحدہ بیانات میں کہا کہ کئی خواتین کی جانب سے سوشل میڈیا پر شکایات کا اظہار کیا گیا کہ انہیں ریاض میں فیسٹیول کے دوران ہراساں کیا گیا جس کے بعد ہراسانی کے مختلف کیسز میں 88 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا سیکس ورکرز کے لیے مخصوص حراستی نظام کے خاتمے کا اعلان

ریاض میں منعقد کیے گئے الیکٹرانک میوزک فیسٹیول میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی جسے منتظمین نے سعودی عرب کا سب سے بڑا میوزک فیسٹیول قرار دیا تھا۔تاہم پولیس نے گرفتاریوں کی مدت سے متعلق مزید کوئی تفصیلات بیان نہیں کیں۔

ٹورازم اتھارٹی کی انگریزی زبان کی ویب سائٹ پر جاری ہدایت میں کہا گیا کہ مرد اور خواتین تنگ لباس پہننے یا کسی گستاخانہ زبان یا تصاویر پر مبنی لباس پہننے سے گریز کریں۔اس میں مزید کہا گیا کہ خواتین کو عوامی مقامات پر اپنے کندھوں اور گھٹنوں کا ڈھانپنا چاہیے۔

Related Posts