ریاض:و خلیج عرب کے پانیوں میں مشرقی بحری بیڑے کی نمائندگی کرنے والی رائل سعودی بحری افواج اور ہندوستانی بحری افواج کے درمیان مشترکہ بحری مشقیں شروع کی گئیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مشقیں مشترکہ مشقوں کے نفاذ کے ذریعے عسکری تصورات کو یکجا کرنے اور تجربات کے تبادلے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
سعودی عرب کی رائل نیوی اور ہندوستانی بحریہ کے مابین ہونے والی مشترکہ مشقوں کا مقصد مشترکہ آپریشن کے نفاذ کے دوران کمانڈ، کنٹرول اور مواصلات کے عمل کی ترقی دینا اور خلیج عرب کے پانیوں میں سیکیورٹی کو مضبوط کرنا ہے۔
مشرقی بحری بیڑے کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ماجد بن حزہ القحطانی نے کہا کہ بحر ہندمشق سعودی اور ہندوستانی بحری افواج کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی مشق ہے۔
مزید پڑھیں: طالبان کی قبضہ شدہ علاقوں پر گرفت مضبوط، افغان فورسز کو قوم کیلئے لڑنا ہے۔امریکا