کورونا وائرس: سعودی ائیر لائن نے عمرہ زائرین کے ٹکٹ منسوخ کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA announces fares, rules under Umrah Policy 2020

اسلام آباد: سعودی ائیر لائن نے جان لیوا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر پاکستانی عمرہ زائرین پر 31 مارچ تک پابندی بڑھاتے ہوئے ٹکٹ منسوخ کردئیے ہیں۔

سعودی عرب میں عمرے، سیر و تفریح یا سیاحت کی غرض سے جانے والے تمام تر ویزے منسوخ کرتے ہوئے ائیر لائن نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ رقوم کی واپسی کے لیے سپورٹ سنٹر سے رابطہ کریں۔

ائیر لائن کے فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں کے ائیرپورٹس کو ہدایت کردی گئی ہے جس کے لیے اسٹیشن منیجرز کو باضابطہ خطوط تحریر کیے گئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی زائرین پر پابندی عائد کی گئی تھی جس پر سعودی عرب نے عمرہ زائرین کی ویزہ فیس واپس کرنے کے لیے آن لائن سروس کا آغاز کر دیا۔

زائرین کو سعودی حکومت نے 2 روز قبل ہدایت کی کہ اپنی ویزہ فیس اور سروس چارجز متعلقہ حج ایجنسیز سے واپس وصول کر یں۔ سعودی وزارت حج نے بھی عمرہ زائرین کو ویزہ فیس واپس کرنے کی تصدیق کر دی۔

مزید پڑھیں:  ویزہ فیس واپس کرنے کے لیے آن لائن سروس کا آغاز

Related Posts