آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر عائد تمام پابندیاں ختم کردیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے درآمدات (امپورٹ) پر عائد تمام پابندیاں ختم کردی ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے امپورٹ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا سرکلر جاری کرتے ہوئے بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے 6 ہزار سے زائد کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے بینکوں کو زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دے دی۔

جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدات پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں ہیں، امپورٹ کے لیے زرمبادلہ کی فراہمی میں ترجیحی درآمدات کی شرط ختم کردی گئی ہے اب تمام درآمدات کے لیے بلاتفریق زرمبادلہ فراہم ہوگا، زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز کو تمام درآمدات کے لیے زرمبادلہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر کا پاکستان پر مؤقف ہمدردانہ ہے۔عائشہ پاشا

مرکزی بینک کے مطابق فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز پر کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پرگروام کی مدت ختم ہونے میں ایک ہفتہ باقی ہے اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کو راضی کیا جاسکے جس کے لیے درامدات پر عائد قدغن ختم کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط بھی پوری کی گئی ہے۔

Related Posts