کوئٹہ: آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت نے بھارت کے شہریوں کو انتہاء پسندی کی سوچ دے کر پورے خطہ کے امن و استحکام کو داؤ پر لگادیا ہے۔
صدر آزاد کشمیر سردار مسعو خان نے نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان سے ملاقات کی، صدر آزادکشمیر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور وہاں انسانی حقوق کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور بھارتی حکومت کی امتیازی پالیسیوں اور شہریت قانون سمیت مقبوضہ جموں وکشمیر کے بارے میں دہلی کی حکومت کے اقدامات کی شدید مذمت کی۔
صدر سردار مسعود خان نے بلوچستان کے عوام کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت اور یکجہتی کے اظہار کے لئے بلوچستان بھر میں جلسے ، جلوس اور یلیاں منعقد کرنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے1 سال کے دوران 210مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا، 2000 سے زائد زخمی