نئی دہلی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔
انعم مرزا نے اپنی شادی کی تصاویر جمعرات کی صبح سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں، انعم مرزا نے بھارتی سابق کرکٹر محمد اظہرالدین کے بیٹے اسد سے شادی کی ۔
دوسری جانب نئے نویلے دولہے نے بھی اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری اور تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کے آخر کار اپنی زندگی کے پیار سے شادی کرلی ۔
اپنے مداحوں کو ان خوشی کے لمحوں میں شریک کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے بھی انسٹا پر اپنی چھوٹی بہن انعم مرزا کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے اذہان کو بھی گود میں اٹھایا ہوا ہے، ثانیہ مرزا نے کیپثن میں لکھا کہ میرے بچے۔
مزید پڑھیں: علیم ڈار کا ایک اور اعزاز، سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے