ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کو دعائیں سکھانا شروع کردیں، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماؤں کو بچوں کی خواہشات سے متعلق لاحق پریشانیاں، ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کردی
ماؤں کو بچوں کی خواہشات سے متعلق لاحق پریشانیاں، ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کردی

دبئی: بھارتی ٹینس اسٹار و قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی اپنے بیٹے اذہان کو دعائیں سکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرم پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ننھے اذہان کو دوران سفر اور سونے سے پہلے پڑھنے والی دعائیں سکھا رہی ہیں۔مداحوںکا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا ٹینس اسٹار ہونے کے باوجود ایک اچھی ماں ہونے کا فرض نبھا رہی ہیں۔

ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک ماں ہوں ، ان کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے نے پانچ دن میں دعائیں سیکھی ہیں اور آہستہ آہستہ اس کے تلفظ میں بھی بہتری آئیگی اور مجھے خوشی ہے کہ میرا بیٹا بہت اچھی طرح دعائیں سیکھ رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بچے کوئی بھی کام جلدی سیکھ لیتے ہیں ، میں نے چند بار تلاوت کی اور ماشااللہ میرے بیٹے نے یاد کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں

ثانیہ مرزا نے گزشتہ ہفتے بھی اپنے بیٹے اذہان کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے والد شعیب ملک کے ساتھ موجود تھے۔

 

Related Posts