اداکارہ حرا مانی کے بہترین اداکارہ ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر شوہر کی مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ حرا مانی کے بہترین اداکارہ ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر شوہر کی مبارکباد
اداکارہ حرا مانی کے بہترین اداکارہ ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر شوہر کی مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  حالیہ ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ حرا مانی کے بہترین اداکارہ ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر ان کے شوہر سلمان شیخ عرف مانی نے ان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ کے شوہر مانی نے کہا کہ پاکستان میں شاید ہی کوئی ایسی اداکارہ ہو جس نے بطور میزبان اپنے کیرئیر کا آگاز کیا اور کامیڈی بھی کی ہو۔

سلمان شیخ عرف مانی نے کہا کہ شوبز میں آنے سے پہلے آپ نے شادی کی اور 2 بچوں کی پیدائش کے بعد آپ نے سنجیدہ ایکٹنگ میں اوّل درجہ حاصل کیا۔ آپ نے محدود وقت میں ہر چیز پالی۔

بیگم کی تعریف کرتے ہوئے مانی نے کہا کہ آپ بے حد شاندار اداکارہ ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ ایکشن سے پہلے اور کٹ کے بعد آپ ایک منکسر المزاج اور عام سی گھریلو سی حرا مانی ہیں۔

حرا مانی کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ عطا ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے سلمان شیخ نے انہیں نصیحت کی کہ وہ اسی طرح سر جھکا کر یعنی منکسر المزاجی کے ساتھ اداکاری کے میدان میں اپنا سفر جاری رکھیں۔ 

https://www.instagram.com/p/B7fNjunBUyY/

Related Posts