سلمان خان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منظر عام پر آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلمان خان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منظر عام پر آگئی
سلمان خان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منظر عام پر آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: سلمان خان اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منظر عام پر آگئی،رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

دبنگ خان اور اُن کی پوری فیملی گزشتہ ایک ہفتے سے قرنطینہ میں تھی،جس کی وجہ اُن کے اسٹاف ممبران تھے جو کہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

یہاں تک سلمان خان کے ذاتی ڈرائیور بھی اس بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں، جس کے بعد سلمان خان اور اُن کی فیملی نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

کورونا وائرس کے شبہ میں سلمان خان کی پوری فیملی کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے جس کی رپورٹ آج سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خان فیملی کے تمام لوگ اس سے محفوظ ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کے قرنطینہ میں جانے کے بعد مقبول ترین متازع شو ’بگ باس 14‘ کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی گئی تھی، مگر اب اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ سلمان خان کل سے اس شو کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔

بگ باس کے ساتھ ساتھ سلو میاں اپنی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘ پر توجہ دے رہے ہیں۔فلم کی شوٹنگ گزشتہ ماہ مکمل ہو گئی تھی۔ فلم میں اُن کے مد مقابل دیشا پٹانی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، سلمان خان پر اُمید ہیں کہ فلم کامیابی حاصل کرے گی۔

Related Posts