سلمان خان نے اپنی بہن کو آیت الکرسی کی خوبصورت کیلی گرافی کا تحفہ دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی بہن آرپیتا کے گھر میں خیر  و برکت کیلئے آیت الکرسی کی کیلی گرافی کا تحفہ  بنا کر دیا ہے۔

دبنگ خان اپنی اداکاری سے تو لوگوں کے دل جیتنے کے ماہر ہیں لیکن ان میں کیلی گرافی کا بھی ہنر پایا جاتا ہے، اداکار نے آیت الکرسی کی کیلی گرافی کی جسے انہوں نے بطور تحفہ اپنے بہنوئی کو پیش کیا۔

حال ہی میں سلمان خان کی بہن آرپیتا کے شوہر اداکار  آیوش شرما نے بھارتی میڈیا کو اپنے گھر کا دورہ کروایا جس میں آیوش شرما نے آرپیتا سے اپنی شادی اور کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کی۔

اسکرین گریب

آیوش شرما نے بھارتی میڈیا کے ایک میزبان کو اپنے گھر کا دورہ کرواتے ہوئے بتایا کہ جب ہم اپنا گھر بنا رہے تھے تو میں نے سلمان خان سے کہا کہ مجھے اس دیوار کیلئے کچھ ایسا چاہیے جو بہت خوبصورت ہو جس کو دیکھ کر دلی سکون ملے تو پھر سلمان بھائی نے مجھے خود اپنے ہاتھ سے آیت الکرسی کی کیلی گرافی کا تحفہ دیا جس میں نماز ادا کرنے کے ارکان کی تصاویر بھی بنی ہیں۔

آیوش شرما نے کہا کہ یہ سلمان خان نے آیت کرسی کی کیلی گرافی کا آرٹ کا نمونہ گھر میں خیر و برکت کیلئے دیا ہے۔

آرٹ کے اس نمونے میں قرآن کریم کی دیگر آیات بھی شامل ہیں، آیوش شرما کے اس انٹرویو کے بعد سلمان خان کے مداحوں کی جانب سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔ 

Related Posts