ڈرامہ سیریل عشقِ لا کے نئے ٹیزر میں اداکارہ سجل علی، یمنیٰ زیدی اور گلوکار و اداکار اذان سمیع خان جلوہ گر ہیں جو یو ٹیوب پر ریلیز کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل عشقِ لا میں اذان سمیع، سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے علاوہ سہیل سمیر، عظمیٰ حسن، عثمان پیرزادہ اور سیمی راحیل بھی کردار نبھائیں گی۔
حال ہی میں ڈرامہ سیریل عشقِ لا کا نیا ٹیزر ریلیز کیا گیا۔ عشق لا کی کہانی میں سجل علی اور اذان سمیع خان ہیرو اور ہیروئن کا کردار ادا کریں گے۔
عشقِ لا کی کہانی میں اب تک ریلیز کیے گئے ٹیزرز سے پتہ چلتا ہے کہ اذان سمیع خان سجل کی محبت سے متاثر ہیں جو کہتے ہیں کہ مجھے کوئی اپنی محبت سے ملاقات سے نہیں روک سکتا۔
اذان سمیع خان کا کردار ابتدائی مشاہدے میں امیر اور ضدی دکھایا گیا ہے جو شاید کاروباری شخصیت ہے اور جانتا ہے کہ اسے کیا چاہئے۔ یمنیٰ زیدی پسماندہ خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔
اپنے کردار میں یمنیٰ زیدی کو غریب دکھایا گیا ہے جس کے اخلاقی معیارات بلند ہوتے ہیں۔ یمنیٰ کو بہادر، پختہ خیال اور مضبوط نظریات کی حامل لڑکی دکھایا گیا ہے۔
دیدن اور دشمنِ جاں سے شہرت پانے والے ڈائریکٹر امین اقبال نے ڈرامہ سیریل عشقِ لا کی ہدایات دی ہیں جسے تجربہ کار ڈرامہ نگار قیصرہ حیات نے تحریر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا مہم کا کیس، میشا شفیع آئندہ ماہ طلب