سعید غنی کی لیا ر ی ایکسپریس وے حا دثے کے متا ثرین کے لوا حقین سے ملا قا ت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

MINISTER INFORMATION & LABOUOR CONDOLES THE GRIEVED FAMILIES – SAEED GHANI

کراچی :صو با ئی وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی لیاری ایکسپریس وے پر گذشتہ روز حادثے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے جاں بحق ہونے والوں کے شرکاءسے تعزیت کی۔

صوبائی وزیر کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی و ڈسٹرکٹ صدر ویسٹ لیاقت آسکانی، احمد علی کے علاوہ علاقے کے پیپلز پارٹی کے عہدیداران احمد علی اور دیگر بھی موجود تھے۔

انہو ں نے کہا کہ اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیںمذکورہ حادثے کے زخمی دو افراد کے علاج معالجہ کے لئے وزیر صحت نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اورسندھ حکومت متاثرہ خاندان کی ہر ممکن امداد کرے گی۔

مزید پڑھیں:بات چیت نہیں نتیجہ چاہئے: اسد عمر اور خالد مقبول کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان

در یں اثنا ءصو با ئی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے محکمہ اطلا عا ت کے انفارمیشن آفیسر محمد اقبال کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوا ر رحمت میں عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فر ما ئے۔

ڈائریکٹر پریس انفارمیشن زینت جہاں کی صدارت میں بھی ایک تعزیتی اجلاس منعقدہ ہوا۔ جس میں تمام افسران اور پور ے اسٹا ف نے شرکت کی اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحوم محمد اقبا ل کی روح کو ابدی سکون اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فر ما ئے۔

Related Posts