عام انتخابات 2022 کی حلقہ بندی اور 2017 کی مردم شماری پر ہوسکتے ہیں۔سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاق پاکستان اسٹیل ملز نہیں چلا سکتا تو سندھ حکومت کے حوالے کردے۔سعید غنی
وفاق پاکستان اسٹیل ملز نہیں چلا سکتا تو سندھ حکومت کے حوالے کردے۔سعید غنی

کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات گزشتہ برس 2022 کی حلقہ بندی اور 2017 کی مردم شماری پر ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ اگر نئی مردم شماری کی بنیاد پر الیکشن کیلئے اصرار کیا گیا تو ممکن ہی نہیں کہ عام انتخابات رواں برس اکتوبر یا نومبر تک ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 حکومت عام انتخابات بر وقت کرانے کیلئے پر عزم ہے۔احسن اقبال

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر احسن اقبال بھی آئندہ الیکشن 2017 کی مردم شماری کے مطابق ہونے کی پیشگوئی کرچکے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ صوبے مردم شماری کے  نتائج میں تاخیر کے ذمہ دار ہیں، ایسا کہنا درست نہیں۔ 

قبل ازیں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ حکومت عام انتخابات بر وقت کرانے کیلئے پر عزم ہے۔

 وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل سے 2 روز قبل ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ عام انتخابات بر وقت کرانے کیلئے پر عزم ہے جس کی یقین دہانی وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی کروائی۔

Related Posts