سچل پولیس کی کامیاب کارروائی، بائیکا رائڈر کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سچل پولیس کی کامیاب کارروائی، بائیکا رائڈر کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
سچل پولیس کی کامیاب کارروائی، بائیکا رائڈر کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے “بائیکا رائڈر” کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو بےدردی سے قتل کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود میں قتل ہونے والے “بائیکا رائڈر” کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی تھی جس میں ملزمان کو واضح طور پر واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں 

ایف آئی اے کی کارروائی، وزیراعظم ہاؤس کا جعلی سیکشن آفیسر گرفتار

قتل ہو یا ڈکیتی، کراچی میں ہر طرح کا اسلحہ کرائے پر دستیاب،ملزمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

قتل کا مقدمہ الزام نمبر 1623/2021 بجرم دفعہ 302/397/34 ت پ درج ہوا جس پر حسب ہدایت و زیر نگرانی ایس ایس پی انویسٹی گیشن ون ایسٹ جناب الطاف حسین صاحب، ایس آئی او سچل مختیار پنھور اور ان کی ٹیم نے دن رات سخت محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے تکنیکی مدد لیتے ہویے ایک کامیاب کاروائی میں تینوں ملوث ملزمان عمر فاروق ۔ محمد کامران ۔ محمد یوسف کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے دو پسٹل اور ڈسٹرکٹ کورنگی سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

ملزمان کی نشاندہی پر متوفی Bykea رائڈر کا چھینا ہوا موبائل بھی برأمد کیا گیا ہے، دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے نہایت سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوۓ ڈسٹرکٹ ایسٹ ملیر اور کورنگی کی حدود میں سو سے زیادہ اسٹریٹ کرآئم کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

ملزمان سے مزید تفتیش کی جاری ھے اور دیگر تھانہ جات سے ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ عمدہ اور بہترین کارکردگی کرنے پر ایس ایس پی صاحب انوسٹیگیشن ون ایسٹ جناب الطاف حسین صاحب نے ایس آئی او سچل مختیار پنھور اور انکی ٹیم کو شاباشی اور ریوارڈ سے نوازا ہے۔

Related Posts