ماسکو: روس اور یوکرین کی جنگ کے اثرات یورپ میں تونائی کے بحران کی صورت میں نظر آنے لگے۔
یورپین یونین کے 2 ممبر ممالک سپین اور یونان نے اس حوالے سے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔ یہ خطرہ کورونا بحران کے بعد بحال ہوتی ہوئی انڈسٹری کیلئے توانائی کی آسمان پر جاتی قیمتوں کی صورت میں سامنے آرہا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے ہی بہت زیادہ اضافہ ہورہا تھا کہ اس جنگ نے گیس کی قیمت کو بھی پر لگا دیئے ہیں، یورپین دارالحکومت برسلز میں پٹرول پمپوں پر روزانہ قیمت تبدیل ہو رہی ہے اور وہ 2 یورو فی لیٹر کے قریب جا پہنچی ہے۔
یورپین ذرائع ابلاغ کے مطابق توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث خطرہ ہے کہ کہیں یورپ کو 1970 والے بحران کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس بحران میں روس کی اس دھمکی کے بعد کہ وہ پابندیوں کے جواب میں یورپ کو گیس کی فراہمی بالکل بند کردے گا۔
مزید پڑھیں: یوکرین کا روس سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ، اہم روسی مطالبات منظور