روسی مشن پر جاسوسی کا الزام، مغرب جھوٹ کی سلطنت ہے۔ولادی میر پیوٹن

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روسی مشن پر جاسوسی کا الزام، مغرب جھوٹ کی سلطنت ہے۔ولادی میر پیوٹن
روسی مشن پر جاسوسی کا الزام، مغرب جھوٹ کی سلطنت ہے۔ولادی میر پیوٹن

ماسکو: اقوامِ متحدہ میں روسی مشن پر جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے جس پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مغرب جھوٹ کی سلطنت ہے جبکہ مغربی ممالک امریکا کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور روس کی سپر پاور بننے کی دوڑ گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ روس یوکرین تنازعے پر اقوامِ متحدہ میں روسی مشن کے 12 ارکان کو امریکا چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔ روسی مندوب نے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روس یوکرین تنازعہ، میڈیا نمائندگان کالے اور گورے کی بحث میں الجھ گئے

روسی مندوب کا کہنا تھا کہ مشن کے اراکین کو 7 مارچ تک امریکا چھوڑنے کا حکم ملا ہے جبکہ اقوامِ متحدہ میں روسی مشن 100اراکین پر مشتمل ہے۔امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ روسی مشن کے جن اراکین کو ملک چھوڑنے کا کہا گیا وہ جاسوسی میں ملوث تھے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ روسی مشن اراکین نے امریکی قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیاں کیں۔ روس کا کہنا ہے کہ یہ بیان دشمنی پر مبنی ہے۔ روسی مستقل مندوب نے امریکی اقدام پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے تمام تر الزامات مسترد کردئیے۔

دوسری جانب یوکرین کی کوشش ہے کہ روس کو انٹرپول سے نکال دیا جائے۔ برطانیہ بھی یوکرین کے مطالبے پر روس کے خلاف کارروائی کیلئے تیار ہے۔ برطانوی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ہم روس کی انٹرپول رکنیت معطل کرانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ روس گزشتہ 32سال سے انٹرپول عالمی پالیسنگ کا رکن رہا ہے۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ مغرب جھوٹ کی سلطنت ہے، امریکی سیاستدان اور صحافیوں کا ماننا ہے کہ امریکا میں جھوٹ کی بادشاہی چلتی ہے۔

روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے کہا کہ مغربی ممالک امریکا کی ہاں میں ہاں ملاتے اور پیروی کرتے ہیں۔ روس کے پاس خود کو خونریزی سے بچانے کا واحد طریقہ یوکرین میں فوجی آپریشن ہی رہ گیا تھا۔ روسی حدود 24سے زائد ممالک پر بند کردی گئی ہیں۔

 

Related Posts