پیوٹن یوکرینی شہریوں کو روسی شہریت دینے کیلئے تیار،حکمنامے پر دستخط

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر پیوٹن کے یوکرینی شہریوں کیلئے روسی شہریت کے حکمنامے پر دستخط

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرینی شہریوں کو روسی شہریت دینے سے متعلق آفیشل طریقہ کار کو تیز کرنے سے متعلق حکم نامے پر دستخط کردئیے ہیں جبکہ اس حوالے سے یوکرین کی جانب سے کوئی ردِ عمل سامنے نہ آسکا۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر نے شہریت کے حصول کی اہلیت کا معیار وسیع کردیا جبکہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملوں میں اضافہ نوٹ کیا جارہا ہے۔ روس کا تازہ ترین ہدف یوکرینی شہر خار کیف بنا۔

یہ بھی پڑھیں:

امیگریشن حکام نے سری لنکن صدر کے بھائی کو فرار ہونے سے روک دیا

یوکرین کی گندم چرانے کا الزام، ترکی نے روس کا بحری جہاز پکڑ لیا

حال ہی میں روس نے یوکرین کی رہائشی عمارتوں پر بھی بمباری کی جن میں مبینہ طور پر درجنوں شہری ہلاک ہو گئے۔ یوکرینی حکومت کا کہنا ہے کہ روس نے فوجی آپریشن کے نام پر دہشت گردی کا ارتکاب کیا۔

واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ گندم، پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ترکی نے یوکرین کی امداد کی درخواست کے جواب میں یوکرینی گندم چرانے کے الزام میں روس کے بحری جہاز کو پکڑ لیا۔
 ترکی نے 8 روز قبل روس کی مبینہ چوری پکڑ لیا۔  رجب طیب اردگان حکومت نے دعویٰ کیا کہ روسی بحری جہاز یوکرین سے گندم چرا کر لے جارہا تھا جسے دھر لیا گیا۔

 

Related Posts