ماسکو:روس نے مِگ31کے لڑاکا جیٹ کے ذریعے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہائپر سانک میزائل کنجال (خنجر) کا آرکٹک میں اسی ماہ تجربہ کیا ہے۔
روس کی خبررساں ایجنسی نے دو عسکری ذرائع کے حوالے سے اس تجربے کی اطلاع دی ۔جبکہ یہ بھی بتایاکہ ڈنمارک کی انٹیلی جنس سروس نے کرہ ارض کے منجمد شمالی میں جغرافیائی سیاسی مخاصمت میں شدت پر خبردار کیا اور کہا کہ چین کی فوج بھی قطب شمالی(آرکٹک) میں گھسنے کے لیے سائنسی تجربات کررہی ہے۔
مزید پڑھیں :کشمیری مائیں اپنے بیٹوں کی لاشیں اُٹھا اُٹھا کر ذہنی توازن کھو رہی ہیں۔مشال ملک