جوبائیڈن کی پیوٹن کو گالی سے امریکا خود بدنام ہورہا ہے۔روس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو گالی دی جس سے امریکا خود بدنام ہورہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان کریملن دمتری پیسکوف نے کہا کہ امریکا نے ایسی زبان استعمال کرکے خود دنیا کی بدنامی خریدی۔ امریکی صدر نے کسی دوسرے ملک کے رہنما کیلئے نازیبا زبان استعمال کی۔

ترجمان کریملن نے کہا کہ نازیبا زبان کے استعمال سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ ایسی زبان استعمال کرنے والوں کا اپنا وقار دنیا میں کم ہوتا ہے۔ جو بائیڈن ہیرو بننا چاہتے ہیں۔

دمتری پیسکوف نے کہا کہ کیا روسی صدر نے کبھی آپ کو مخاطب کرنے کیلئے ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا ہے؟ ایسا کبھی نہیں ہوا۔ اس لیے میرا خیال ہے کہ اس قسم کے الفاظ سے امریکا خود بدنام ہورہا ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے مزید کہا کہ جو بائیڈن اس طرح کے تبصرے کرکے ہالی ووڈ ہیرو بننے کی کوشش میں ہیں تاہم سچ کہا جائے تو میرا خیال نہیں کہ ایسا ممکن ہوسکتا ہے۔

آج سے 1 روز قبل سان فرانسسکو میں فنڈ ریزنگ کے دوران جو بائیڈن نے کہا کہ انسانوں کو سب سے بڑا خطرہ موسمیاتی تبدیلی سے لاحق ہے۔ جو بائیڈن نے پیوٹن کو گالی دے کر کہا کہ اس جیسے دیگر رہنما مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔