ہمایوں سعید نے ”دی کراؤن“ کے آڈیشن میں پیش آنیوالی مشکلات بتا دیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنے حالیہ بیان میں نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ”دی کراؤن“ میں اداکاری سے قبل آڈیشن میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن کے مرکزی اداکار ہمایوں سعید نے لیڈی ڈیانا کا کردار ادا کرنے والی فنکارہ کے بالمقابل ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کیا ہے، حال ہی میں محب مرزا کے ٹی وی شو میں شرکت کے دوران ہمایوں سعید نے اہم انکشافات کیے۔

شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ میں نے ”دی کراؤن“ میں اداکاری سے قبل متعدد آڈیشن دئیے۔ مجھے بھارت اور پاکستان کے 8 اداکاروں میں سے منتخب کرکے اداکاری کی دعوت دی گئی اور میری قسمت اچھی تھی کہ میں منتخب ہوا۔

معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ عموماً نیٹ فلکس سیریز کیلئے آڈیشن لیے جاتے ہیں اور آڈیشن ایک معمول ہے جس سے قبل اداکار کا کام  دیکھ کر اس کا انتخاب ہوتا  ہے۔ میں پہلے ہی سیریز دیکھ رہا تھا، لیکن سوچا نہیں تھا کہ اداکاری کا موقع ملے گا۔

اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ جب مجھے یہ کردار دیا گیا تو میں خوش ہوا لیکن جب آڈیشن کا کہا گیا تو پریشانی ہوئی۔ مجھے 2 سین دئیے گئے جن کا آڈیشن دیا اور پھر ایجنٹ نے بتایا کہ بھارت اور پاکستان کے 8 اداکار میدان میں ہیں، اس لیے آڈیشن کیلئے تیار رہیں۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ میں نے پہلے ٹاپ 5 اورپھر ٹاپ 2 میں جگہ بنائی۔ میں نے مرکزی فنکارہ الزبتھ کے ساتھ بھی آڈیشن دیا لیکن اس کے بعد کافی دنوں تک مجھے فون کال موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے مجھے اس وقت بلایا جب میں نے انتظار کرنا چھوڑ دیا تھا۔

Related Posts