روسی حکومت نے ریگولیٹد قومی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے منصوبے کو ختم کردیا، اب حکومت متعدد کرپٹو ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کو ریگولیٹ کرنا چاہتی ہے۔
نومبر 2022 میں حکومت نے قومی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے منصوبے پر غور کرنا شروع کیا تھا، تاہم اب روسی قانون سازوں نے اس خیال کو ترک کردیا ہے۔
روسی حکومت کی جانب سے اب کرپٹو ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کو ریگولیٹ کروایا جائے گا ، جس سے روسی سرمایہ کاروں کو سرحد پار لین دین کرنےکی اجازت ہوگی، اس کی مدد سے مقامی کرپٹو کمپنیوں کو پابندی سے بچنے کے طریقہ کار بھی بتائے جائیں گے۔
جاپان میں کروڑوں کی کرپٹو کرنسی کی ہیکنگ میں شمالی کوریا ملوث
قبل ازیں بیٹر بزنس بیورو نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ کرپٹو اسکیمرز دھوکہ دہی کیلئے ٹک ٹاک کو استعمال کررہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بعض اوقات ایپلی کیشن پر اس قسم کے اشتہار چلائے جاتے ہیں جس پر یہ درج ہوتا ہے کہ اگر آپ اتنی انویسٹمنٹ کرینگے تو آپ کو اتنا منافع ہوگا اور معصوم لوگ ایسے اسکیمرز کے جھانسے میں آکر اپنا پیسہ لگادیتے ہیں۔