روپے کی قدر گزشتہ 5 ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں سب سے مستحکم ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روپے کی قدر گزشتہ 5 ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں سب سے مستحکم ہو گئی
روپے کی قدر گزشتہ 5 ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں سب سے مستحکم ہو گئی

وفاقی حکومت کی درآمدات و برآمدات پالیسی اور غیر ملی سرمایہ کاری کے نتیجے میں ملک میں روپے کی قدر گزشتہ 5 ماہ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں سب سے مستحکم ہوگئی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جبکہ مستقبل قریب میں ملکی کرنسی میں مزید استحکام متوقع ہے۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 154 روپے 70 پیسے تک گر گئی جبکہ رواں مالی سال کے دوران ماہِ جون میں ڈالر کی قیمت 164 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل انٹربینک مارکیٹ میں  پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں2پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوگیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں 4 دسمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 2پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.32  روپے سے گھٹ کر155.30روپے اورقیمت فروخت155.42روپے سے گھٹ کر155.40روپے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید20 پیسے کے اضافے سے155.20روپے سے بڑھ کر155.40روپے اور قیمت فروخت155.50 روپے سے بڑھ کر155.70روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید170.60روپے اورقیمت فروخت172.10روپے مستحکم رہی۔

مزید پڑھیں:  روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں2پیسے کی کمی

Related Posts