ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rupee gains 22 paisa against dollar in open market
(فوٹو؛ فائل)

انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھنے کو ملی۔

کاروبار کے ابتدائی سیشن میں روپے کی قدر میں 0.04 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں روپے کی قیمت 10 پیسے کی بہتری کے ساتھ 278.72 روپے تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو روپے کی قیمت 278.82 روپے تھی۔

دوسری جانب عالمی سطح پر بدھ کے روز ڈالر میں غیر فیصلہ کن تجارت کی وجہ سے معمولی کمی واقع ہوئی، کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محصولات کے منصوبوں کے حوالے سے وضاحت کی کمی نے مالیاتی مارکیٹوں میں بے چینی پیدا کر دی۔

ایف آئی اے کی انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت ایڈوائزری جاری

ٹرمپ نے منگل کو کہا تھا کہ ان کی حکومت چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر یکم فروری سے 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

تاہم اس سے پہلے انہوں نے میکسیکو اور کینیڈا کو تقریباً 25 فیصد محصولات کا سامنا کرنے کی دھمکی دی تھی۔ مزید تفصیلات کے بغیر انہوں نے یورپی درآمدات پر بھی محصولات عائد کرنے کا وعدہ کیا۔ ان دھمکیوں کے باوجود ٹرمپ کے دفتر سنبھالنے کے بعد امریکی ڈالر نے اہم کرنسیوں کے مقابلے میں 1.2 فیصد کمی کے ساتھ ہفتے کا آغاز کیا۔

Related Posts