انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

usd price in pakistan

کرا چی:انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔

یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر بھی بڑھ گئی جب کہ سعودی ریال اور یو اے درہم کی قدر مستحکم رہی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں6پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.90 روپے سے گھٹ کر154.84روپے اورقیمت فروخت155روپے سے گھٹ کر154.94روپے ہوگئی ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 154.70روپے اور قیمت فروخت155روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید60پیسے کے اضافے سے 171.60روپے سے بڑھ کر172.20روپے اورقیمت فروخت70پیسے کے اضافے سے 173.10روپے سے بڑھ کر 173.80 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں:فی تولہ سونے کی قیمت500روپے کے اضافے سے 88400روپے ہوگئی

برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید1.50روپے کے اضافے سے201روپے سے بڑھ کر202.50روپے اور قیمت فروخت1.70روپے کے اضافے سے202.60روپے سے بڑھ کر204.30روپے ہوگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 40.90روپے اور قیمت فروخت 41.20روپے مستحکم رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 41.90روپے اور قیمت فروخت 42.20روپے برقرار رہی ۔

چینی یو آن کی قیمت خرید 21.80 مستحکم رہی اور قیمت فروخت22.80روپے سے بڑھ کر23روپے ہوگئی ۔

Related Posts