تمباکو پر 380 روپے فی کلو ایڈوانس ٹیکس مسترد کرتے ہیں،کسان بورڈ

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تمباکو پر 380 روپے فی کلو ایڈوانس ٹیکس مسترد کرتے ہیں،کسان بورڈ
تمباکو پر 380 روپے فی کلو ایڈوانس ٹیکس مسترد کرتے ہیں،کسان بورڈ

اسلام آباد: کسان بورڈ نے تمباکو پر 380 روپے فی کلو ایڈوانس ٹیکس مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہے حکومت کو تمباکو کی کاشت پر کوئی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

صدر کسان بورڈ رضوان اللہ نے خبردار کیا ہے کہ تمباکو پتے پر نیا ٹیکس زراعت کے خاتمے اور کاشتکاروں کے معاشی قتل کے برابر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیاں ایڈوانس ٹیکس کو سیاسی رنگ دیکر سیاسی پارٹیوں کو لڑوا کر کاروباری فائدہ اٹھانا چاہتی ہے، ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ایماء پر کسی ایڈوانس ٹیکس کو قبول نہیں کریں گے۔

رضوان اللہ نے کہا کے اگر ٹیکس کاشتکاروں کے اوپر مسلط کیا گیا تو ہم ملٹی نیشنل کمپنیوں کو تمباکو کی فروخت بند کریں گے، تمام شاہراہوں پر دھرنے دیں گے اور اسلام آباد کی طرف مارچ کرکے دھرنا دیں گے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے دیگر ساتھیوں ابرار اللہ، لیاقت یوسف زئی، نعمت شاہ روغانی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر کسان بورڈ نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے خلاف بھی کاشتکاروں نے احتجاج کیا جس کے نتیجے میں ایڈوانس ٹیکس معاف کیا گیا تھا۔

اس موقع پر محنت کش لیبر فیڈریشن کے صدر ابرار اللہ کا کہنا تھا کہ 380 روپے ایڈوانس ٹیکس صنعتی مزدورں کا معاشی قتل ہے، ہر سال تمباکو پر ٹیکس لگ جاتا ہے اور یہ ٹیکس کے پیسے حکومت کے پاس بھی نہیں جاتے۔

Related Posts