مدینہ منوّرہ میں روضۂ رسول ﷺ کو زیارت کیلئے کھول دیا گیا ہے تاہم زیارت کے دوران کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ مسجدِ نبوی ﷺ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایس او پیز کی پابندی لازمی ہوگی۔ نماز، زیارات اور دیگر عبادات کی ادائیگی کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی ہوگا۔
سعودی حکومت کےمطابق نمازی حضرات روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کرسکیں گے، آج سے ہی سعودی عرب کی تاریخی مسجد قبا کو بھی نماز کی ادائیگی کیلئے کھول دیا گیا۔ ہر روز فجر سے عشاء تک مسجدِ قباء کھلی رہے گی۔
بیت اللہ میں عازمین کو طواف اور نماز کی ادائیگی کی اجازت دے دی گئی تاہم حرم میں بھی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز اور سماجی فاصلے کی پابندی لازمی ہوگی جبکہ آج سے ہی عمرے کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا ہے۔
عمرے کے دوسرے مرحلے میں 2 لاکھ 50 ہزار مقامی شہری عمرہ کرسکیں گے۔ زائرین کو عمرے کی ادائیگی کیلئے ایپ کے ذریعے سعودئ وزارتِ حج و عمرہ سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ اِس سے قلب سعودی حکومت نے لاک ڈاؤن نرم کردیا، سرزمینِ حجاز میں 7 ماہ بعد عمرے کی ادائیگی شروع ہو گئی۔
عمرے اور حج کی ادائیگی پر گزشتہ 7 ماہ سے پابندی عائد تھی جس کا مقصد کورونا وائرس کی روک تھام تھی، یہ پابندی رواں ماہ سے ہٹا دی گئی۔
مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن نرم، سعودی عرب میں 7 ماہ بعد عمرے کی ادائیگی شروع