عیدالفطر کی آمد، شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پاکستان میں شوال 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز وزارتِ مذہبی امور کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ زونل و ضلعی رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ایک ہی وقت پر ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔ ملک بھر سے چاند کی رویت پر شہادتیں حاصل کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹ فراہم نہ کیے جاسکے، شہری عیدی دینے کیلئے پریشان

عید کے موقع پر قیدیوں کی 90 روز کی خصوصی سزا معاف، وزارت داخلہ کا مراسلہ جاری

ہر اسلامی  سال کے دوران یکم شوال کو امتِ مسلمہ دنیا بھر میں عید الفطر مناتی ہے۔چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد چاند کی رویت کے متعلق حتمی فیصلہ یا بعد ازاں موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر یکم شوال کی درست تاریخ کا اعلان کریں گے۔

دریں اثناء 30 اپریل کو سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے سعودی عرب میں عی 2 مئی کو پیر کے روز منائی جائے گی۔ مسلمان قوم ہر سال رمضان المبارک کے 29 یا 30 روزے رکھنے کے بعد عید الفطر کی خوشیاں مناتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی رویتِ ہلال کمیٹی بھی ملک بھر میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرچکی ہے۔ حرمین آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اعلان کیا گیا کہ شوال 1443 کا چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 30 روز کا ہوگا۔

اس

Related Posts